آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات فوجی چوکی پر فائرنگ کی
راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق، 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب دہشت
گردوں نے فوجیوں پر فائرنگ Balochistan: 10 soldiers embrace martyrdom in terrorist attack
کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس دوران 10 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے بعد تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ وہ ابھی تک اس واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش میں ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ "مسلح افواج ہماری سرزمین سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، چاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ پڑے"۔

0 Comments