اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملک کی ترقی کے لیے پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط بنانے اور موثر قانون سازی کی اہمیت پر زور دیا۔
وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور چیف وہپ ملک عامر ڈوگر سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔
| Prime Minister Imran Khan |
وزیراعظم نے ملک کے اہم معاملات پر قانون سازی اور ضمنی مالیاتی بل کی منظوری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) کا شکریہ ادا کیا۔
اس سلسلے میں ملک عامر ڈوگر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این ایز کی شرکت اور قانون سازی کی رپورٹ بھی طلب کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل، ترقیاتی فنڈز کی فراہمی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

0 Comments