اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئےہیں، یہاں وہ

PM Imran Khan leaves on two-day visit to Russia
 PM Imran Khan leaves on two-day visit to Russia
روسی صدر سےملیں گے۔

کافی عرصے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دوطرفہ دورے میں ان کے ساتھ ایک اعلیٰ

سطحی وفد بھی شرکت کرے گا اوراس میں ان کی کابینہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید یہ بھی کہا کہ اس دو طرفہ سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر پیوٹن

توانائی کے تعاون سمیت تمام دو طرفہ تعلقات کی صفوں کا جائزہ لیں گے۔

بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ "ان کے درمیان اسلامو فوبیا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال اورتمام اہم

علاقائی اور بین الاقوامی حالات اور مسائل پر بھی وسیع پیمانے پر اظہارِ خیال کیا جائے گا۔"

پاکستان اور روس کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں جن کی بنیاد اعتماد، احترام اور بین الاقوامی اور علاقائی

حالات و مسائل اور نظریات کے یکساں ہو نے پر مبنی ہے۔

مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان اوردورہ روس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید پختہ

کرنے اور مختلف شعبوں میں اس تعاون کو بڑھانے میں مدد گارثابت ہوگا۔

یوزیراعظم عمران خان دوسری جنگ عظیم میں شہید ہونے والے تما م افراد کی قبروں پر پھولوں کی 24 چادریں چڑھائیں گے۔

اس کے بعد وزیراعظمعمران خان دوپہر00 :1 بجے روسی صدربیوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔

ان تمام ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن اور اس پلان کومکمل کر نے کیلئے بھی بات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر، فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، اسد عمر،

عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اوردیگررہنما بھی اس دورے میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔